ETV Bharat / state

پنڈت برادری کشمیری سماج کا اہم جز: نیشنل کانفرنس - جموں و کشمیر

علی محمد ساگر نے کہا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیر ادھورا ہے اور پنڈت برادری کشمیری سماج کے اہم حصہ ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے ہر بار حکومت میں آکر پنڈتوں کی راحت رسانی کا کام کیا۔

پنڈت برادری کشمیری سماج کا اہم جز: نیشنل کانفرنس

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 6:38 PM IST

نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ پنڈت برادری کو سماج کا ایک اہم جز اور اہم حصہ قرار دیتی آئی ہے اور پارٹی کے نزدیک کشمیر اُس وقت تک ادھورا ہے جب تک نہ ہمارے کشمیری پنڈت بھائی عزت و آبرو کے ساتھ یہاں واپس آ کر رہائش پذیر ہوں گے۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس تقریب کا انعقاد بی جے پی سے وابستہ شوپیان میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین، کارپوریٹر، سرپنچ اور پنچوں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

پارٹی میں شمولیت اختیارات کرنے والوں میں اشوک کمار بالی وائس چیئرمین میونسل کمیٹی شوپیان، سشما بالی کونسلر، رجندر کمار بالی کونسلر، راجندر کول پنچ اور منجو کول سرپنچ کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس موقعے پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران سکینہ ایتو، شمیمہ فردوس، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، علی محمد ڈار، ایم کے یوگی، شوکت حسین گنائی، ایڈوکیٹ شبیر احمد کلے، صبیہ قادری اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

ساگر نے کہا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیر ادھورا ہے اور پنڈت برادری کشمیری سماج کے اہم حصہ ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے ہر بار حکومت میں آکر پنڈتوں کی راحت رسانی کا کام کیا۔

انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے تن دہی سے کام کریں اور جموں و کشمیر میں اقلیتوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سیلابی صورتحال کا کوئی امکان نہیں: محکمۂ موسمیات

تقریب پر حلقہ انتخاب سونہ وار سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں سماجی کارکن عرفا جان اور منتہا جان نے بھی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقعے پر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.