سرینگر: جموں کشمیر میں جہاں آج پنچایتی راج نظام کی پانچ سالہ مدت ختم ہوئی ہے۔ وہیں اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے آج پنچایت الیکٹورل رول کے جائزہ لینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کی ہے، جس کے مطابق یونین ٹریٹری میں 15 جنوری سے 5 فروری تک الیکٹورل رول کا جائزہ لیا جائے گا۔
کمیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ۔ یکم جنوری 2024 کو 18 برس کی عمر تک پہنچنے والے نوجوانوں کو ووٹر فہرستوں میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسی ووٹر کے خلاف شکایت، نام کی درستگی، منسوخی، اندراج یا ووٹ کی منتقلی کے سلسلہ 15 جنوری سے شروع ہوگا اور 5 فروری کو اختتام ہوگا۔ کسی ووٹر کے خلاف شکایت کا ازالہ کی تاریخ 16 فروری طے کی گئی ہے۔ کمیشن کے مطابق 26 فروری کو حتمی ووٹر فہرستوں کو شائع کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ووٹر جائزے کے لیے ہر پولنگ بوتھ پر اسپیشل کمپ منعقد کئے جائیں گے، جہاں پنچایت الیکشن بوتھ افسران، ولیج لیول ورکرز، ملٹی ٹاسکنگ ورکرز اور گرام روزگار سیوک ووٹرز کا اندراج، منسوخی یا منتقلی کے لئے دستیاب رہیں گے۔ یہ اسپیشل کمیس 27 تا 28 جنوری اور 3 تا 4 فروری کو منعقد کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
یاد رہے کہ جموں کشمیر میں آج پنچایت ممبران کی پانچ سالہ مدت اختتام پذیر ہوئی اور اسی کے ساتھ پنچایتی راج نظام اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کا خاتمہ ہوا۔ جموں کشمیر میں سنہ 2018 دسمبر میں پنچاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے، تاہم آج اس نظام کی مدت ختم ہونے سے قبل مرکزی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ نے یہاں پنچایتی انتخابات منعقد نہیں کیے ہیں۔