ETV Bharat / state

'ہمیں بھارت کی شہریت دیں یا واپس پاکستان بھیج دیں' - سابق کشمیری عسکریت پسندوں کی پاکستانی بیویاں

سرینگر میں موجود سابق عسکریت پسندوں کی بیویوں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی شہریت دینے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہمیں بھارتی شہریت نہیں دی جاتی تو دوبارہ ہمیں واپس پاکستان بھیجا جائے۔

Pakistani Wives of Former Militants Demand Indian Citizenship in Kashmir
سابق عسکریت پسندوں کی بیویوں کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 6:20 PM IST

Updated : Dec 8, 2020, 1:22 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کشمیری عسکریت پسندوں کی پاکستانی بیویوں نے اپنے مطالبات کے پیش نظر سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔

'ہمیں بھارت کی شہریت دیں یا واپس پاکستان بھیج دیں'

اطلاعات کے مطابق 90 کی دہائی میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کی غرض سے کئی کشمیری نوجوان سرحد پار چلے گئے تھے، اس دوران انہوں نے وہاں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کی اور وہیں قیام پزیر ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

انصاف کی رسائی کے لیے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی نئی پہل

سنہ 2010 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک اسکیم کے تحت ان نوجوانوں کو دوبارہ کشمیر بلا لیا تب سے ان نوجوانوں کی بیویاں مرکزی حکومت سے بھارتی شہریت دینے کا، یا دوبارہ انہیں واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

شہریت دینے یا دوبارہ پاکستان بھیجنے کامطالبہ کر رہیں ان خواتین نے مرکزی حکومت کے خلاف آج یہاں سرینگر میں احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران ان خواتین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے درج تھے۔

احتجاج میں شامل خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ اگر ہمیں بھارت کی شہریت نہیں دی جا رہی ہے تو ہمیں دوبارہ پاکستان ہی بھیج دیا جائے۔ کیوں کہ ہمیں یہاں قبول نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ہمیں واپس اپنے ملک بھیجا جا رہا ہے۔

Last Updated : Dec 8, 2020, 1:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.