ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 800 سے زیادہ مرکزی قوانین نافذ - news of kashmir

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مرکزی زیرانتظام علاقہ بنائے جانے کے بعد سے خطے میں 800 سے زائد مرکزی قوانین نافذ ہوچکے ہیں۔

جموں و کشمیر میں 800 سے زیادہ مرکزی قوانین لاگو

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 10:04 PM IST

سرینگر میں گڈ گورننس پر منعقد سیمی ورچول علاقائی کانفرنس کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت شفافیت کے ساتھ سب کے لیے انصاف کے نعرے پر کاربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے گذشتہ 7 سالوں میں عوام دوست اصلاحات کیے گئے جس سے جموں و کشمیر اور لداخ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے متعدد اقدامات جن میں زیرالتوا کیڈر جائزہ، کیٹ بنچس کا قیام، آر ٹی آئی ایکٹ میں توسیع اور مرکز کے زیرانتظام علاقہ کے ہر ضلع ہیڈکواٹر میں قومی بھرتی ایجنسی کے ذریعہ مشترکہ اہلیت امتحان کا انعقاد شامل ہیں کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کی سراہنا کی۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ نیشنل سنٹر فار گڈ گورننس اور جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے 2000 سرکاری ملازمین کی گنجائش کے لحاظ سے بلڈنگ کی تعمیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی جانب سے علاقائی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو بہتر حکمرانی کے طریقوں آشنا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر رہنماؤں نے آل پارٹی میٹنگ میں عوام کی بات کی'

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے نمونے کو اپنایا جو ساری دنیا کےلیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران انتظامی امور پر تحریر کردہ ڈی آر پی جی کا ایک ای میگزین بھی جاری کیا جس میں کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ گورننس کے عنوان پر مضامین کو شائع کیا گیا ہے۔ کانفرنس سے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.