جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مجسٹریٹ محمد اعجاز نے متعلقہ حکام کو دو روز کے اندر ضلع میں آکسیجن سلینڈر بینک قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز نے طبی محکمہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو یہ ہدایت ضلع کے اسپتالوں کے دورے کے دوران دیے۔
محمد اعجاز نے ایس ایم ایچ ایس، سی ڈی، کشمیر نرسنگ ہوم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آکسیجن سپلائی اور پلانٹس کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سرینگر کے سی ایم او ڈاکٹر جمیل میر کے علاوہ ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری بھی تھے۔