ETV Bharat / state

Yashwant Sinha in Kashmir: پارلیمانی ممبران کی حمایت حاصل کرنے یشونت سنہا کا کشمیر دورہ

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 7:58 AM IST

پارلیمنٹ میں حزب اختلاف جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا کشمیر کے پارلیمانی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آج کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ نیشنل کانفرنس کے ممبران سے ملاقات کریں گے۔ Joint Presidential Candidate Yashwant Sinha

پارلیمانی ممبران کی حمایت حاصل کرنے یشونت سنہا کا کشمیر دورہ

سری نگر: پارلیمنٹ میں حزب اختلاف جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا مختلف جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بھارت کی کئی ریاستوں کے دورے پر ہیں۔ اب وہ کشمیر کے پارلیمانی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آج کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ نیشنل کانفرنس کے ممبران سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سنہا نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر این سی کے تین ممبران سے ملاقات کریں گے۔ Opposition Joint Presidential Candidate Yashwant Sinha Visits Kashmir

اس کے علاوہ وہ پی ڈی پی، سی پی آئی ایم اور عوامی نیشنل کانفرنس کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے جو فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یشونت سنہا کے آنے سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، سی پی آئی ایم اسٹیٹ سیکریٹری یوسف تاریگامی اور عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ آپس میں میٹنگ کریں گے۔ Yashwant Sinha in Kashmir

قابل ذکر ہے کہ صدر ہند کے عہدے کے لیے حزب اختلاف جماعتوں نے مشترکہ طور پر یشونت سنہا کا نام تجویز کیا ہے۔ ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے یشونت سنہا مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدر ہند کے عہدے کے لیے سبھی ریاستوں کے اراکین اسمبلی و رکن پارلیمان ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ تاہم اس وقت جموں و کشمیر میں اسمبلی نہ ہونے کے سبب صرف ممبر پارلیمنٹ ہی ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے تین اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو اراکین اسمبلی صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.