ETV Bharat / state

Man Dies Of Electrocution سری نگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص از جان - سری نگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت

سری نگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 5:39 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی برسرموقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق نورا ہسپتال سری نگر کے نزدیک ایک شخص بجلی پول کی پینٹنگ کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں وہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہوا۔ معلو م ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس ہلاکت کے بعد علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ وہیں متوفی کی شناخت ظہور احمد لون ولد فاروق احمد ساکن کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جموں و کشمیر کے سونہ مرگ میں نالہ سندھ سے ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز چند مقامی افراد نے ٹرک یارڈ سونہ مرگ کے نزدیک نالہ سندھ میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا گیا اور فوری طور پر اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت 54 سالہ گیان پرساد ساکن نیپال کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے لدرو علاقہ میں ایک شخص بجلی کے زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس شخص کی موت ہوگئی جبکہ چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: One Person Electrocuted پہلگام میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت, تین دیگر زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.