ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا سے ایک اور موت

وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 118 ہوگئی ہے۔

کشمیر میں کورونا سے ایک اور موت
کشمیر میں کورونا سے ایک اور موت
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 3:58 PM IST

حکام نے بتایا کہ مریض کا سیمپلز 29 جون کو لیا گیا تھا جس کے بعد 30 جون کو اسکی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ 2 جولائی کو سرینگر کے سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت ہوئی ہے۔

میڈیکل سپریٹنڈینٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ معمر شخص نمونیا، ذیابطیس، ہائپرٹنشن کا مریض تھا۔متوفی ایک میڈیکل دکان بھی چلاتا تھا۔

اس شخص کی موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 118 ہو گئی ہے، جن میں 104 کشمیر سے ہیں اور 14 جموں خطے سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ-19: کو ویکسین کے 15 اگست تک لانچ ہونے کا امکان

بتا دیں کہ ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 27 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 19 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع کولگام میں آٹھ، شوپیاں میں 13، اننت ناگ میں 9، کپوارہ میں چھ، بڈگام میں 10، پلوامہ میں چار، جموں میں آٹھ، ڈوڈہ میں دو اور بانڈی پورہ، پونچھ، ادھمپور، راجوری اور کٹھوعہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں دن بہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز 154 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے تھے جن میں 134 کشمیر صوبے سے تھے اور 20 جموں خطے سے تھے۔ اس یونین ٹریٹری میں اب تک 7849 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.