ETV Bharat / state

Technical Theater Workshop in Srinagar سرینگر میں تکنیکی تھیٹر ورکشاپ کا افتتاح

تھیٹر ورکشاپ کے ڈائریکڑ سرویش بھردواج نے کہا کہ تھیٹر تیکنیک سیکھانے کا یہ ورکشاپ مختلف ہے اور اس ورکشاپ میں تھیٹر کی تیکنیکی باریکیاں سیکھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ نئے بچوں کے لیے کافی سودمند ہوگا اور اس کے علاوہہ ان افراد کے لیے بھی کارگر ثابت ہوگا جو کہ پہلے ہی تھیٹر سے منسلک ہیں۔

one-month-technical-theater-workshop-by-national-drama-school-started-in-srinagar
سرینگر میں تکنیکی تھیٹر ورکشاپ کا افتتاح
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 5:13 PM IST

Updated : Sep 11, 2023, 5:36 PM IST

سرینگر میں تکنیکی تھیٹر ورکشاپ کا افتتاح

سرینگر:نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے سرینگر میں پیر کو تکنیکی تھیٹر ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ورکشاپ میں تھیٹر کی مختلف تیکنیک سے بچوں کو آشنا کرایا جائے گا،جبکہ تھیٹر کے اہم تکنیکی چیزوں سے متعلق باضابط تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ورکشاپ میں نہ صرف لائٹ اینڈ ساؤنڈ بلکہ سیٹ اور کاسٹوم ڈائزن اور دیگر تکنیک سے متعلق بھی تربیت دی جارہی ہے۔
افتتاحی تقریب پر کلچرل اکیڈمی کے سیکرٹری بھرت سنگھ منہاس نے خاص مہمان کے طور پر شرکت کی، جبکہ این سی ڈی سنٹر انچارج ارون کمار مالک،ورکشاپ ڈائریکٹر سریش بھردواج اور دیگر این ایس ڈی اور کلچرل اکیڈمی کے دیگر عہدیدارن کے علاوہ تھیٹر سے وابستہ دیگر افراد بھی موجود تھیں۔
ورکشاپ میں تقریباً 30 طلبہ شرکت کررہے ہیں،ان میں اگرچہ چند ایسے بھی ہیں جو کہ پہلے ہی کسی نہ کسی نہ تھیٹر گروپ سے ساتھ جڑے پوئے لیکن اکثر ایسے لڑکے ہیں جو کہ تھیٹر تیکنیک سیکھ کر اسی میں اپنا مستقل سنوارنا چاہتے ہیں۔
تھیٹر ورکشاپ کے ڈائریکڑ سرویش بھردواج نے کہا کہ تھیٹر تیکنیک سیکھانے کا یہ ورکشاپ مختلف ہے اور اس تھیٹر کی تیکنیکی باریکیاں سیکھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر تیکنیک میں بھی تبدیلی اور جدت آرہی ہے ایسے میں نہ صرف یہ ورکشاپ نئے بچوں کے لیے کافی سودمند ہوگا بلکہ ان افراد کے لیے بھی کارگر ثابت ہوگا جوکہ پہلے ہی تھیٹر سے منسلک ہیں۔

اس موقعے پر شریک طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی جانب یہ اپنی نوعیت کا ایسا پہلا ورکشاپ ہے، جس میں ماہرین کی جانب سے تیکنیکی تربیت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر کی تیکنیک سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کے لیے یہ سنہری موقعہ ہے، ورنہ یہ تیکنیک سیکھنے کے لیے باہر جانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: Theatre Festival in Srinagar سرینگر میں آٹھ روزہ تھیٹر فیسٹول کا آغاز

کشمیر میں این ایس ڈی کے کوآرڈینیٹر گلزار گنائی کہتے ہیں کہ آج کل تھیٹر میں تیکنیکی پہلو اہم اور نمایاں رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جو بھی تھیٹر کیا جاتا تھا وہ شوقیہ طور کیا جاتا رہا ہے،لیکن اب تھیٹر شوقیہ نہیں رہا ۔ایسے میں اب جو بھی تھیٹر کی طرف آئے گا خواہ وہ اداکاری کے لیے یا تیکنیک کے میدان وہ پیشہ وارنہ ہونا چائیے۔واضح رہے کہ 11ستمبر سے شروع ہوکر یہ ورکشاپ اگلے ایک ماہ تک جاری رہے گا

Last Updated : Sep 11, 2023, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.