ETV Bharat / state

برفباری کی وجہ سے ایک بار پھر پروازیں منسوخ

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 12:23 PM IST

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید پروازیں منسوخ کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ مسافروں سے گذارش ہے کہ وہ اپنی فلائٹس کے تازہ اپڈیٹس کے لیے رابطہ بنائے رکھیں۔

srinagar
sriangr

صوبہ کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد ایک بار پھر ہوائی سفر متاثر ہوا ہے، موسم کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کئی پروازوں کو معطل کیا گیا ہے، وہیں ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں، اس کے علاوہ مسافروں سے گذارش ہے کہ وہ تازہ اپڈیٹس کے لیے اپنی فلائٹس کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سرینگر ہوائی اڈے ست تقریباً 11 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیر میں پھر سے برفباری شروع

موسم کی تازہ صورتحال کی بات کی جائے تو 3 جنوری کو لگاتار چار روز تک برفباری ہوئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔ اگرچہ 7 جنوری کو موسم میں تبدیلی آئی تھی اور برفباری رُکنے کی وجہ سے معمولات زندگی پٹری پر آنا شروع ہوگئی تھی۔ تاہم آج صبح 6 بجے سے بھاری برفباری پھر سے شروع ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.