ETV Bharat / state

Program held at Awantipora مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر بی جے پی کی جانب سے تقریب منعقد - جموں و کشمیر خبر

مرکز میں مودی حکومت کے نو سال مکمل ہوچکے ہیں۔ نو سال مکمل ہونے کے موقع پر بی جے پی کی جانب سے ملک کی متعدد ریاستوں کے دارالحکومت میں عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ فلاح و بہبود سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہ کرانے کے لیے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

بی جے پی کی جانب سے تقریب منعقد
بی جے پی کی جانب سے تقریب منعقد
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 11:09 AM IST

بی جے پی کی جانب سے تقریب منعقد

اونتی پورہ: مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر آج بی جے پی کی جانب سے ایمز سائٹ اونتی پورہ میں ایک تقریب منقعد ہوئی جس کی صدارت پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کی جب کہ اس موقعہ پر علاقے میں ہورہی ترقیاتی کاموں کو لیڈران کی طرف سے اجاگر کیا گیا اور یہ دعویI کیا گیا کہ نریندرمودی نے گزشتہ نو سالوں کے دوران ملکی سطح پر جس طرح کام کیا ہے اور ملک کو آگے بڑھانے کے لیے جو اسکیمیں شروع کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

اس موقع پر مودی حکومت کے نو سال بے مثال کے نعرے بلند کیے گئے۔ ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے اپنے خطاب میں مودی حکومت کی حصولیابی پر بات کی اور کہا کہ مودی حکومت کے نو سالوں میں ملک کے اندر تعمیر وترقی کا ایک نیا ماڈل ابھر کے سامنے آگیا ہے اور یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ مودی حکومت کے نو سال بے مثال ہیں۔

مزید پڑھیں:BJP on Yasin Malik Case کشمیر میں اب عسکریت پسندی قصہ پارینہ بن چکا ہے، الطاف ٹھاکر
اس موقع پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ مودی کے نو سال مکمل ہونے پر مہاجن سمپرک ابھیان کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو حکومت کی حصولیابiوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترال اور اونتی پورہ میں بھی اس حوالے سے بہت کام کیا گیا ہے نہ صرف یہاں طبعی سہولیات میں بہتری ہوگی بلکہ اسے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔ پروگرام میں ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بٹ،نایب صدر محمد شفیع میر،کانسچونسی انچارج اونتی پورہ فاروق احمد، ماینارٹی مورچہ کے جہانگیر احمد، صدر ایم۔سی ترال منظور خان، کے علاوہ دیگر لیڈران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.