ETV Bharat / state

LAHDC Kargil Results کرگل انتخابات میں شکست، بی جے پی کیلئے ویک اپ کال، عمرعبداللہ - کرگل انتخابات 2023

لداخ خود مختار ہل کونسل انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد نے بی جے پی کو شکست دے دی ہے۔ اب تک 26 میں سے 22 سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس میں کانگریس کو آٹھ، نیشنل کانفرنس کو 11، بی جے پی کو صرف دو اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ہے۔

Omar Abdullah
عمر عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 9:52 PM IST

سرینگر:لداخ خود مختار مختاری ترقیاتی کونسل- کرگل کے انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دی۔ اب تک 26 میں سے 22 سیٹوں کے نتائج کا اعلان ہوا ہے۔ کانگریس نے آٹھ، نیشنل کانفرنس نے 11، بی جے پی کو صرف دو وہیں ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ہے۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کرگل انتخابات میں پارٹی کی جیت پر کہا کہ بی جے پی کو این سی اور کانگریس اتحاد نے کرگل ہل ڈویلپمنٹ انتخابات میں زبردست شکست دی ہے۔کانگریس پارٹی کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے مضبوط اتحاد کے جشن میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ایل اے ایچ ڈی سی کرگل انتخابات میں اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔

  • The BJP was dealt a resounding defeat at the hands of the NC-@INCIndia alliance in Kargil today. In celebration of our strong alliance with the Congress party, the Jammu and Kashmir National Conference is delighted to announce its victory in the LAHDC Kargil elections. This…

    — JKNC (@JKNC_) October 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آج کی جیت ان تمام قوتوں اور جماعتوں کو پیغام دیتی ہے جنہوں نے غیر جمہوری اور غیر آئینی طور پر ریاست جموں کشمیر اور لداخ کو لوگوں کی رضامندی کے بغیر تقسیم کیا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ جیت زنسکار، کرگل اور دراس کے لوگوں کی ہے جنہوں نے فیصلہ کن طور پر نیشنل کانفرنس،کانگریس اتحاد کی کامیابی دی۔ ہم تمام منتخب کونسلروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم کانگریس پارٹی کی قیادت کا ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

عمر عبداللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان انتخابی نتائج میں ہار سے بی جے پی کے لیے ایک سبق ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ راج بھون اور غیر منتخب نمائندوں کے پیچھے چھپنا بند کیا جائے اور اس کے بجائے جموں و کشمیر میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کی عوام کی جائز خواہش کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے اور ان کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور لداخ خطے کو یوٹی کا درجہ دینے کے بعد اس پہلے انتخاب میں 95388 رائے دہندگان میں سے 74026 نے ووٹ ڈالتے تھے یعنی ووٹنگ کی شرح 77.61 رہی۔کرگل ہل ڈیولیپمنٹ کونسل کی تشکیل کے لئے 30 منتخب امیدوار ہوتے ہیں جن میں 26 کو عوام ووٹنگ سے منتخب کرتے ہیں جبکہ 4 امیدواروں کو ایل جی کی سفارش پر نامزد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.