ETV Bharat / state

عمر عبداللہ، محمد یوسف تاریگامی کا سیتا رام یچوری کے بیٹے کی موت پر اظہار غم - آشش یچوری کی موت

عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں آشش یچوری کی موت پر اظہار دکھ کرتے ہوئے کہا: 'میں سیتا رام یچوری اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ مصیبت کی اس گھڑی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن ہمارے پاس ہمدردی اور تعزیت پرسی کے لفظوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔'

عمر عبداللہ، محمد یوسف تاریگامی کا سیتا رام یچوری کے بیٹے کی موت پر اظہار غم

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 1:58 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری کے بیٹے کی کورونا سے موت واقع ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پسماندگان بالخصوص سیتا رام یچوری کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے روح کی شانتی کے لئے دعا کی۔

بتادیں کہ سیتا رام یچوری کے 35 سالہ فرزند ارجمند آشش یچوری کی گڑگاؤں کے میدانتا ہسپتال میں جمعرات کی علی الصبح کورونا سے موت واقع ہوئی۔

عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں آشش یچوری کی موت پر اظہار دکھ کرتے ہوئے کہا: 'میں سیتا رام یچوری اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ مصیبت کی اس گھڑی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن ہمارے پاس ہمدردی اور تعزیت پرسی کے لفظوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ میں مرحوم کے روح کی شانتی اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے دعا گو ہوں'۔

دریں اثنا سی پی آئی (ایم) جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے بھی سیتا رام یچوری کے بیٹے کی موت پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'یہ بہت ہی کربناک خبر ہے۔ میں آپ اور آپ کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، حوصلہ رکھیں کامریڈ'۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.