ETV Bharat / state

'عوام کے مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہیں' - علی محمد ساگر

'نیشنل کانفرنس ریاستی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہماری جماعت ہر سطح پر عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ان کا سدباب کرانے کے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کی از حد کوشش کرتی ہے۔'

'عوام کے مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہیں'
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 1:40 AM IST

ان باتوں کا اظہار پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر مختلف علاقوں، جن میں بیروہ، حضرت بل، کوکرناگ ،سونہ وار، زیڈی بل، امیرا کدل، ٹنگمرگ، سنگرامہ، شوپیان، اننت ناگ ، خانیار اور حبہ کدل قابل ذکر ہیں، سے آئے ہوئے عوامی وفود کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔

عمر عبداللہ نے لوگوں کے مسائل ومشکلات سنے اور ان کا سدباب کرانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ معاملات اٹھائے ۔

عمر عبداللہ نے وفود کو بتایا کہ 'نیشنل کانفرنس آپ کے مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہم اس بات سے بھی باخبر ہیں کہ سابق حکومت اور موجودہ گورنر راج کے دوران عوام کا جینا کیسے مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاستی عوام کی ترجمان جماعت ہے اور ہماری جماعت نے ہمیشہ لوگوں کو ہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے۔'

اسی دوران پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران محمد سعید آخون، پیر آفاق احمد، شمیمہ فردوس، تنویر صادق، شوکت احمد میر، شبیر احمد کلے، خواجہ محمد یعقوب وانی، ایدوکیٹ ریاض خان اور ڈاکٹر سعید کے علاوہ کئی عہدیداران عمر عبداللہ سے ملاقی ہوئے۔

اس دوران انہیں پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اور پارلیمانی انتخابات کے بعد پارٹی کی طرف سے عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ رابطہ مہم کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

عمرعبداللہ نے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ہر سطح پر اجاگر کریں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.