ETV Bharat / state

سرینگر: اساتذہ کی ہلاکت پر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا اظہار افسوس

جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ - عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی - نے سرینگر میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں دو اساتذہ کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سرینگر: اساتذہ کی ہلاکت پر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا اظہار افسوس
سرینگر: اساتذہ کی ہلاکت پر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا اظہار افسوس
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 4:53 PM IST

سرینگر کے سنگم، عیدگاہ علاقے میں جمعرات کی صبح نامعلوم اسلحہ برداروں نے بائز ہائر سیکنڈری سکول کے احاطے میں پرنسپل سمیت دو اساتذہ کو گولیاں بر ساکر ابدی نیند سلادیا۔

شہری ہلاکتوں پر نیشنل کانفرنس کا رد عمل
شہری ہلاکتوں پر نیشنل کانفرنس کا رد عمل

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شہری ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’’سری نگر سے ایک بار پھر انتہائی افسوس ناک خبر آرہی ہے۔ ایک بار پھر ٹارگیٹ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس وقت عیدگاہ علاقے میں قائم ایک سرکاری اسکول کے دو اساتذہ نشانہ بنائے گئے ہیں۔‘‘

شہری ہلاکتوں پر عمر عبداللہ کا رد عمل
شہری ہلاکتوں پر عمر عبداللہ کا رد عمل

انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’’اس انسانیت سوز واقعے کی مذمت کو الفاظ کے سانچے میں نہیں ڈھالا جاسکتا ہے، میں متوفین کی ارواح کے سکون کے لئے دست بدعا ہوں۔‘‘

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دو اساتذہ کی ہلاکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’’کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے جہاں اب ایک اقلیتی فرقہ تازہ ٹارگیٹ ہے۔‘‘

شہری ہلاکتوں پر محبوبہ مفتی کا رد عمل
شہری ہلاکتوں پر محبوبہ مفتی کا رد عمل

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’’حکومت ہند کے نیا کشمیر بنانے کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ ان (حکومت ہند) کا واحد مقصد کشمیر کو اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کرنا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Srinagar School Firing: سرینگر کے اسکول میں فائرنگ، دو ٹیچرز ہلاک

بتادیں کہ دو اساتذہ کی ہلاکت کا یہ واقعہ معروف کیمسٹ مکھن لال بندرو کی نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے 40 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar School: شہریوں کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کا اظہار افسوس

قبل ازیں نامعلوم بندوق برداروں نے مکھن لال بندرو کو منگل کی شام ان کی دکان واقع اقبال پارک، سرینگر کے باہر گولیاں برساکر ابدی نیند سلادیا تھا۔ اسی شام سری نگر کے لال بازار میں بہار کے پانی پوری بیچنے والے ایک شہری اور حاجن کے ایک سومو اسٹینڈ صدر محمد شفیع کو بھی گولیاں بر ساکر ہلاک کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں مسلسل حملے شیطانی طاقتوں کی سوچی سمجھی سازش: مختارعباس نقوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.