ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ایم بی بی ایس کی سیٹوں کا اضافہ - نیشنل میڈیکل کمیشن

جموں وکشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 500 سے بڑھا کر 1100 کر دی گئی ہے۔

ایم بی بی ایس کی سیٹوں کا اضافہ
ایم بی بی ایس کی سیٹوں کا اضافہ
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 11:01 PM IST

ایم بی بی ایس ایڈمیشن پالیسی کے مطابق 50 فیصد نشستیں خواتین امیداروں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

جموں و کشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالجز میں تعلیمی سیشن 2020-21 کے لیے ایم بی بی ایس نشستں 500 سے بڑھا کر 1100 کر دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن جموں و کشمیر کو نیشنل میڈیکل کمیشن نئی دہلی کی جانب سے لیٹر آف پرمیشن مل گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں تعلیمی سیشن 2020-21 میں 100 طلباء کو داخلہ لینے کی اجازت ہے۔ جبکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کو بھی 100 طلباء کے دوسرے بیچ میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

کشمیر: دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نومبر سے

وہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کو پہلے ہی بالترتیب 115 اور 100 نشستوں کے ساتھ دوسرے بیچ کے لئے اجازت مل چکی ہے، جس کے تحت اب جموں و کشمیر میں ایم بی بی ایس کی کل نشستوں کو 500 سے بڑھا کر 1100 کردیا گیا ہے

واضح رہے کہ تعلیمی سیشن 2018-19 میں ان نشستوں کی تعداد 500 تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.