ETV Bharat / state

نوگام حملہ: ہلاک اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا - ہلاک اہلکاروں کو خراج پیش

آئی جی پی وجے کمار کا کہنا تھا: 'ہمیں خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ عسکریت پسند کسی بھی علاقے میں حملہ کر سکتے ہیں، پولیس اہلکار الرٹ تھے اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہی ڈیوٹی پر تعینات تھے'۔

نوگام حملہ: ہلاک اہلکاروں کو خراج پیش کیا گیا

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 4:55 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے علاقہ نوگام میں آج ہوئی عسکری حملے میں ہلاک دو پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر ہمہامہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کی شناخت اشفاق ایوب ساکنہ ملورہ سرینگر اور امتیاز احمد ساکنہ کولگام کے طور ہوئی ہے۔ اس حملہ میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کی شناخت محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے۔

نوگام حملہ: ہلاک اہلکاروں کو خراج پیش کیا گیا

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے نوگام حملے میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں بہت جلد ہلاک کیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں سکیورٹی فورسز کو ہر روز چیلینج رہتا ہے اور یومِ جمہوریہ یا یومِ آزادی کے موقع پر بھی یہ چیلینج رہتا ہے۔'

پندرہ اگست کے پیش نظر سکیورٹی بندوبست کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں وجے کمار کا کہنا تھا: 'ہمیں خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ عسکریت پسند کسی بھی علاقے میں حملہ کر سکتے ہیں، پولیس اہلکار الرٹ تھے اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہی ڈیوٹی پر تعینات تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
موصوف نے کہا کہ حملے کے وقت ہمارے جوانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اگر وہ بھی جوابی کارروائی کرتے تو کافی نقصان ہو سکتا تھا کیونکہ اس جگہ پر لوگوں کی کافی آمد و رفت تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.