ETV Bharat / state

اب اصلی سیاحوں کو جموں و کشمیر بھیج دیں: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو کشمیر کا دورہ کرنے کا شکریہ کرتے ہوئے ان سے اپنے ممالک کے اصلی سیاحوں کو جموں وکشمیر بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 11:05 PM IST

موصوف نے جمعرات کے روز غیر ملکی سفارتکاروں کے دو روزہ دورہ جموں وکشمیر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'کشمیر کا دورہ کرنے پر آپ کا مشکور ہوں۔ اب بمہربانی اپنے اپنے ممالک سے کچھ اصلی سیاحوں کو جموں وکشمیر کے دورے پر بھیج دیں'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بتادیں کہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر آئے 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز سرینگر میں چنندہ سیاسی جماعتوں، نومنتخب ڈی ڈی سی چیئر پر سنوں و دیگر وفود سے ملاقات کی جبکہ جمعرات کو اس وفد کے اراکین نے جموں میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی جسٹس جسٹس گیتا متل کے علاوہ مختلف وفود سے بات چیت کی۔

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کا الزام ہے کہ انہیں مذکورہ وفد سے ملاقی ہونے کی دعوت نہیں دی گئی۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے غیر ملکی سفارتکاروں کے اس دورہ جموں و کشمیر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وفود جموں و کشمیر کا دورہ کرتے رہیں گے لیکن یہاں کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے غیر ملکی سفارتکاروں کے اس دورہ جموں وکشمیر کو ایک لاحاصل مشق قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.