ETV Bharat / state

'اب کشمیریوں کو'بھارتیہ تا' سکھانے کی ضرورت ہے' - جموں و کشمیر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق نائب وزیراعلی کویندر گپتا نے کہا کہ' یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ 70 برسوں میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی ہمیں کشمیر میں ایک بھی شخص ایسا نہیں ملا جو ”بھارت ماتا کی جے” بولنے والا ہو۔ لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، جموں و کشمیر میں بھی اب بھارتی پرچم لہرائے گا اب ہمیں کشمیر میں رہنے والوں کو بھی 'بھارتیہ تا' یعنی حب الوطنی سکھانی ہوگی'۔

'اب کشمیریوں کو'بھارتیتیا' سکھانے کی ضرورت ہے'

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 4:10 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کویندر گپتا نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہاں کا ماحول پر سکون ہوگیا ہے۔ اب یہاں پتھر بازی دیکھنے کو نہیں ملتی۔

'اب کشمیریوں کو'بھارتیہ تا' سکھانے کی ضرورت ہے'

انہوں نے کشمیر اور اہل کشمیر کے تعلق سے کہا کہ' یہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ 70 برسوں تک کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی ہمیں وہاں ایک بھی شخص ایسا نہیں ملا جو' بھارت ماتا کی جے' بولتا ہو۔ لیکن اب حالات بدلنے شروع ہوگئے ہیں۔

'جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے تمام ضلعی عہدیداروں کو اپنے اپنے ضلع کے تمام سرکاری دفاتر پر بھارتی پرچم لہرانے کا حکم دیا ہے۔ ایل جی کے اس حکم کے تعلق سے کوویندر گپتا نے کہا کہ' اس سے قبل کشمیر میں ایک بھی شخص ایسا نہیں تھا جو ”بھارت ماتا کی جے” کہتا ہو۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہاں کے لوگوں کو حب الوطنی کا درس دیا جائے۔

کویندر گپتا نے مزید کہا کہ' آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد، لاک ڈاون اور پتھر بازی جموں و کشمیر سے پوری طرح ختم ہو چکی ہے۔ اب ہمیں ان لوگوں کو حب الوطنی کا سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ بھارتی پرچم ہمارا فخر ہے اور اگر یہ کشمیر میں نہیں لہراتا ہے تو یہ غلط بات ہے۔ کیونکہ اب کشمیریوں کے لیے بھی وہی پرچم ہے جو پورے بھارت کا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.