ETV Bharat / state

'لڑکیاں بھی ڈرگز کا شکار ہو رہی ہیں' - وادی کے 8 اضلاع میں خاص طبی مراکز

سرینگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ وادی کے 8 اضلاع میں خاص طبی مراکز قائم کيے گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز پر بھی متاثرہ افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔

Dr Mushtaq Ahamad Rathar
ڈاکٹر مشتاق احمد راتھ
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 8:05 PM IST

Updated : Jun 26, 2021, 10:53 PM IST

دنیا بھر میں آج انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں وادی کشمیر میں کئی طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منشیات کے استعمال اور ناجائز اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'زندگی کے ہر طبقے کو منشیات کی وبا کو ختم کرنے کے لیے اپنا رول ادا کرنا چاہئے'۔ انہوں نے کہا کہ 'لوگ منشیات کے استعمال کے خلاف جنگ میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کریں'۔

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھ

ادھر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے آج کے دن کی اہمیت کی نسبت نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر میں منشیات کی پھیلتی وبا کے حوالے سے صورت حال تشویشناک ہے کیوں کہ لڑکے ہی نہیں بلکہ لڑکیاں بھی نشے کی لت میں مبتلا ہو رہی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ وادی کے 8 اضلاع میں خاص طبی مراکز قائم کيے گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز پر بھی متاثرہ افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔

ادھر شہر خاص کے عیدگاہ علاقے میں قائم 'ڈرگ۔ڈی ایڈکشن سینٹر' میں بھی انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ طبی معالجین نے وادی کشمیر میں نشے کی بڑھتی لت پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جدید مشنری بروئے کار لائے جانے سے کیا جھیل ڈل صاف ہو پائے گا؟

اس دوران ہندوارہ میں محکمہ ڈرگ اینڈ فوڈ کی جانب سے ایک بیداری ریلی نکالی گئی جبکہ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کی بیداری ریلیاں نکالی گئیں۔ دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے کے لوگوں میں منشیات کے مضر اثرات کو اجاگر اور آگاہی دینا ہے۔

Last Updated : Jun 26, 2021, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.