جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں شائع ہونے والے چند اخبارات کے خلاف ڈائریکٹوریٹ انفارمیشن کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکایات ملنے کے بعدان کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تمام مواد، اشاعتی مسائل، اشتہاری پالیسیاں، اور میڈیا پالیسی سے متعلق ہیں۔ اور یہ اخبارات ان قوائد و ضوابط پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، چند اداروں نے اخبارات کی اشاعت کا مذاق اڑایا تھا۔ اس سلسلے میں گزشتہ ماہ امپیلیمنٹ کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جہاں ان امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کی شروعات آج
موصوف نے بتایا کہ کشمیر خطے سے شائع ہونے والے تقریباً اٹھارہ اخبارات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ان میں سے دس اخبارات کی اشاعت نہیں ہوتی تھی اور محکمہ انفارمیشن نے ان دس اخبارات کو معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا آٹھ اخبارات کو نوٹس بھیجے گئے ہیں، لیکن معطلی سے قبل انہیں ایک موقع فراہم کیا جائے گا اور اگر انہوں نے قوائد پر عمل نہیں کیا تو ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
خطے جموں میں اس طرح کے 30 اخبارات ہیں اور ان میں سے چند کی اشاعت معطل کر دی گئی ہے اور چند کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔