ETV Bharat / state

'وادی میں اناج کی کمی نہیں'

ریاست جموں و کشمیر کے سرینگر میں راشن کی قلت اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی طرف سے راشن کی مقدار میں کٹوتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما سنجے صراف نے کہا کہ عوام کو راشن کے تعلق سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

'وادی میں اناج کی کمی نہیں'
author img

By

Published : May 21, 2019, 3:22 PM IST

ایل جے پی کشمیر امور کے انچارج نے کہا کہ وادی میں دو ماہ کا راشن ذخیرہ 90 ہزار میٹرک ٹن ہے جس میں 84 ہزار میٹرک ٹن چاول ہوتا ہے۔

'وادی میں اناج کی کمی نہیں'

انہوں نے کہا کہ سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے راشن کی سپلائی میں کچھ حد تک خلل پڑا ہے۔

گوشت دکانداروں کی ہڑتال پر انہوں نے کہا کہ رمضان کے اس مقدس ماہ میں گوشت دکانداروں کو ہڑتال نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ اس ماہ میں لوگوں کی ضرورتیں بڑھ جاتی ہیں۔

سنجے صراف نے خاکروب کمیٹی اور صفائی ملازموں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ بھی کیا تا کہ سماج کے اس غریب طبقے کے لوگوں اور ان کے بچوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

Intro: وادی میں راشن کی قلت میں کوئی کمی نہیں،افواہیں بے بنیاد ۔ سنجے صراف

Body:مولوی محمد فاروق ایک قدآور شخصیت تھے اور
کشمری سماج کے تئیں مولوی محمد فاروق کے بے لوث سیاسی ،سماجی اور مزہبی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔ ان باتوں کا اظہار ایل پی جے ترجمان سنجے صراف نے مولوی محمد فاروق کی برسی کے موقعے پر سرینگر میں ایک پریس کے دوران کیا۔
راشن کی قلت اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی طرف سے راشن میں مقدار میں کٹوتی کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایل جی پی کے قومی یوتھ ساجن سنجے صراف نے لوگوں سے کہا کہ انہیں فکر و تشویش میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے ایل جے پی کے کشمیر امور کے انچارج کہا کہ اصل میں وادی میں دو ماہ کا راشن اسٹاک 90ہزار میٹرک ٹن ذخیرہ رہتا ہے جس میں 84 ہزار میٹرک چاول ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہ کہ سری نگر جموں قومی شہرہ کے بند ہونے کے نتیجے میں راشن کی سپلائی میں کچھ حد تک خلل پڑا جس کے نتیجے میں ذخیرہ کئے گئے راشن کا کچھ حصہ ختم ہوا تھا تاہم وادی میں درکار مزید سپلائی کو جلد ذخیرہ کیا جارہاہے۔
مٹن ڈیلیروں اور کمیشن ایجنٹوں کیطرف سے نرخوں کو لے کر ہڑتال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایل جے پی کے قومی یوتھ صدر نے کہا کہ ماہ رمضان میں ان تاجروں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ہڑتال پر جائے تاہم انہوں نے اس متبارک مہینے کے بعد مٹن کی قیمتوں میں نظر ثانی کرنے کی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ۔
سنجے صراف نے خاکروب کمیٹی اور صفائی کرمچاریوں کو 5فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ سماج کے اس غریب طبقے کے لوگوں اور ان کے بچوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکے ۔
پریس کانفرنس کے دوران ایل جے پی کے قومی یوتھ صدر نے امرناتھ یاترا کے دوران گپھا تک جانے والی ہیلی کاپٹر سروس کی ٹکٹوں کو چور بازاری میں درخت ہونے کے بجائے وادی کے سیاحتی شعبے سے وابستہ ٹور اینڈ ٹرول آپریٹروں کو دینے پر زور دیا۔ جس سے یاتریوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کی معاشی حالت میں بھی کچھ حد سدھار لایا جاسکتا ہے ۔
وہیں اس موقعے پر کئی نوجوانوں نے ایل جے پی میں شمولیت اختیار کی اوراس دوران سنجے صراف نے انہیں پارٹی کا حصہ بننے پر استقبال کیا

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.