اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید الطاف بُخاری نے بتایا کہ پارٹی جموں و کشمیر کو اپنا ریاستی درجہ واپس دینے، یہاں کی زمینوں کی حفاظت، ملازمت کے حقوق کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہماری پارٹی میں جذباتی سیاست کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج چاڈورہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے کے اے پی (جموں و کشمیر اپنی پارٹی) ایک سچی اور قانونی حیثیت والی سیاست کرتی ہے۔ ہم صاف ستھری اور سچی سیاست میں یقین رکھتے ہیں اور ہماری پارٹی میں دھوکہ دہی اور استحصال کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری پارٹی کا بنیادی ایجنڈا جموں و کشمیر کو اپنا ریاستی درجہ واپس دلانا، یہاں کے پشتینی لوگوں کی زمینوں اور نوکریوں کو یقینی بنانے اور زمینی سطح پر تعمیر و ترقی کو ترجیح دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان
گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم بولنے والی سیاسی جماعتوں نے آج تک پاور اور کرسی کے خاطر لوگوں کا استحصال کیا ہے۔
ہماری پارٹی کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں ہے۔ این سی نے آج تک لوگوں کے ساتھ کیا کیا ہے۔ شیخ محمد عبداللہ نے 1975 میں ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا صرف اور صرف کرسی اور پاور کے لئے اور ان کی ہی پارٹی نے این ڈی اے کے ساتھ متحدہ محاذ بنایا اور حکومت کی۔