ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ کے روز کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی: صوبائی کمشنر کشمیر

Republic Day Celebration Kashmir صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر کسی قسم کی کوئی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔انہوں نے لوگوں سے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دی

صوبائی کمشنر کشمیر
صوبائی کمشنر کشمیر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 4:28 PM IST

Updated : Jan 18, 2024, 6:33 PM IST

یوم جمہوریہ کے روز کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی: صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں کسی بھی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں رہے گی۔ایسے میں انہوں نے لوگوں سے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن وامان کی بہتر صورتحال کے مدنظر یوم جمہوریہ پر کسی بھی پابندی عائد نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیوں اور لوگوں کی کاوشوں سے اب پابندیاں عائد کرنے کا وقت نہیں رہا ہے۔ اس طرح یوم جمہوریہ کی تقریبات میں کوئی بھی شرکت کر سکتا ہے، جس کے لیے کسی قسم کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر صوبے میں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، جبکہ جموں میں یہ تقریب ایم ایم اسٹیڈیم میں منائی جارہی ہے۔
ادھر جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گیے ہیں۔ جگہ جگہ پر عارضی بنکروں اور ناکوں کو عمل میں لیا گیا،جہاں سی سی ٹی وی کمیروں اور ڈرون سے حساس مقامات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ وہیں وادی کشمیر کے حساس مقامات اور اہم شاہراؤں پر گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

شہر سرینگر سمیت دیگر اضلاع اور تحصیل صدر مقامات پر فورسز کی اضافی تعیناتی کو عمل میں لیا گیا، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کو رونما سے قبل ٹالا جاسکے ۔ادھر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے بین الاقوامی اور لائن آف کنٹرول پر بھی حفاظت کے مزید انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

Last Updated : Jan 18, 2024, 6:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.