جموں و کشمیر میں 144 نئے پازیٹیو کیسز کے ساتھ ہی کورونا متثارین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 343 ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 21 ہزار 896 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 126 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئیں۔ تاہم کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہے۔ نئے 126 متاثرین میں 61 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 56 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق مزید 182 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں جموں کے 133 افراد اور کشمیر خطے کے 49 افراد شامل ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 34 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ بارہمولہ میں 4، بڈگام میں 7، کپواڑہ میں 5، پلوامہ میں 4، اننت ناگ میں 4، کولگام میں 1 اور شوپیاں میں 2 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ خطے جموں کے ضلع جموں میں 48، ادھمپور میں 1، سانبہ میں راجوری میں ایک، کھٹوعہ میں دو، کشتواڑ میں 6، رامبن میں ایک، پونچھ میں 6 اور سانبہ میں افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
'کشمیری عوام عسکریت پسندی سے تنگ آگئے ہیں'
ادھر کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی آئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 17 جنوری کو کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ 13جنوری کے بعد یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں وائرس سے ہونے والی اموات تھم گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 1,23,343 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,224 فعال ہیں۔ اب تک 1,20,198 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,921تک پہنچ گئی، جن میں سے 1,206 کا تعلق کشمیر وادی سے اور 715 کا تعلق خطے جموں سے ہیں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 42,56,135 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 17جنوری تک 41,32,792 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔