سری نگر: ڈیجیٹل ادائیگی کے ایپ میں بُگ یعنی ائرر کا پتہ لگانے پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) سرینگر کے شعبۂ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چھٹے سمسٹر کے ایک طالب علم کو ایک لاکھ روپے نقدی رقم اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تبریز عالم نامی آئی ٹی کے طالب علم نے موبی کیوِک ایپلیکیشن میں ایک خرابی کا پتہ لگایا ہے جس کے لیے اسے کمپنی کی جانب سے ذمہ دارانہ انکشاف کرنے پر آر ڈی پروگرام کے تحت حوصلہ افزائی کے طور پر تعریفی سرٹیفکیٹ کے علاوہ نقدی انعام دیا گیا ہے۔ NIT Student Saved Company Financial Loss Detecting Bug
یہ بھی پڑھیں:
- NIA Raids in Baramulla: بارہمولہ میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی
- Encounter in Shopian: شوپیاں تصادم میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک
- Kulgam Encounter: کولگام کے کوجر میں انکاؤنٹر دوبارہ شروع
تبریز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایک بہت ہی نازک مسئلہ تھا کیونکہ اس سے کمپنی کو کروڑوں کا مزید مالی نقصان ہو سکتا تھا۔ اس موقع پر تبریز نے ڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر، رجسٹرار اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں انہوں نے مسلسل حمایت کرنے پر اپنے والدین کا بھی شکر ادا کیا۔