ETV Bharat / state

مزاحیہ میمز شیئر کرنے پراسکالرز کے خلاف کارروائی - این آئی ٹی سکالرز کے خلاف تحقیقات

واٹس اب گروپ میں 'ملک مخالف' مزاحیہ میمز شیئر کرنے پر 8 اسکالرز کی اسکالرشپ فی الحال روک دی گئی۔

عید الفطر کے روز مزاحیہ میمز شئر کرنے پر این آئی  ٹی سکالرز کے خلاف تحقیقات

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 1:49 PM IST

جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) نے قریباً کشمیری سکالرز کے خلاف عیدالفطر کے روز 'ملک مخالف' مزاحیہ میمز شیئر کرنے پر سکالرشپ بند کر دی ہے اور انکے خلاف تحقیقات شروع کی ہے-

عید الفطر کے روز مزاحیہ میمز شئر کرنے پر این آئی  ٹی سکالرز کے خلاف تحقیقات
عید الفطر کے روز مزاحیہ میمز شئر کرنے پر این آئی ٹی سکالرز کے خلاف تحقیقات

این آئی ٹی سرینگر کے ڈائریکٹر راکیش سہگل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ '' 8 سکالرز نے عید کے روز 'واٹس اپ' گروپ میں کچھ میمز اور تصاویر شیر کئے ہیں جو مبینہ طورپر 'ملک مخالف' لگ رہے ہیں-

ان کا کہنا ہے کہ 'اس معاملے میں این آئی ٹی کے ایک سکالر نے ان آٹھ سکالر کے خلاف ہومن ریسورس اینڈ ڈیولمپنٹ منسٹری کے پاس شکایت درج کی ہے جس کے بعد ہم نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔'

انکا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک انسٹیٹیوٹ نے ان کی سکالرشپ فی الحال روک دی ہے-

قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں عیدالفطر اسی روز یعنی 25 مئ کو منائی گئی جس دن پاکستان نے منائی تھی- جبکہ بھارت میں 26 تاریخ کو منائی گئی تھی-

ذرایع کا کہنا ہے کہ جب پاکستان نے عیدالفطر منانے کا اعلان کیا چند کشمیری سکالرز نے ایکواٹس اپ گروپ میں اس کے متعلق مزاحیہ میمز شئر کیے جس کے خلاف ایک غیر مقامی سکالر نے وزارت ہومن ریسورس ڈیولمپنٹ اور ڈائریکٹر این آئی ٹی کے پاس شکایت درج کی ہے-

اس معاملے پر ایک اسکالر نے کہا کہ 'عید الفطر کے خوشی کے موقع پر انہوں نے مزاحیہ طور یہ میمز دوستوں کے ساتھ گروپ میں شیئر کئے تھے لیکن اس پر اتنا بڑا مسئلہ کھڑا کرنا سمجھ سے باہر ہے۔'

انہوں نے اس معاملے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'انسٹیٹیوٹ کے انتظامیہ کو اس معاملے پر تحقیقات کرنا اور ان کی اسکالر شپ روک دینا غیر سنجیدہ رویہ کی نشانی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.