ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ - کشمیر میں موسم کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 25 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ وہیں وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے، گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Weather forecast in Kashmir

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 12:07 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 26 سے28 اپریل تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں دوران شب برف باری ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں کے دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہے اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ ادھر وادی میں گرچہ موسم خشک و خوشگوار ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rain forecast in Himachal ہماچل پردیش میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.