ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سردیوں کی لہر تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں سردیوں کا لہر تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 1:46 PM IST

Updated : Nov 26, 2022, 8:08 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس سے سردیوں کی لہر تیز تر ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں ہفتے کی صبح دھند بھی چھائی رہی۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ Coldest Increase in Kashmir

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں سردیوں کا لہر تیز، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور وادی میں ہفتے کو بھی صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 26, 2022, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.