ETV Bharat / state

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری - کشمیر موسم

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ان دنوں مطلع ابر آلود رہنے کے سبب شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے اور بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج ہوا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 1:37 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 اور 30 نومبر کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں یکم دسمبر سے 6 دسمبر تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کی بھی توقع ظاہر کی ہے۔ دریں اثناء، وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے سبب شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج ہوا ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیر میں بارش، برفباری کی پیشگوئی

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.