ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ - کشمیر میں رات کا درجہ حرارت

وادی کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں متوقع ہیں۔ rains in Kashmir

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 12:47 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں جاری غیر یقینی موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ژالہ بھاری بھی ہوسکتی ہے اور کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 3 جون کو بھی گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بعد دوپہر بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 4 سے 10 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس دوران بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 4 جون سے اپنے آپریشنز جیسے فصل کٹائی، دوا پاشی شروع کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا نا ساز گار موسمی حالات کے بیچ وادی کا شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Unseasonal Rains In Kashmir کھرم درگاہ میں سینکڑوں کسانوں نے موسمی صورتحال میں بہتری کیلئے دعا کی

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.