ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری - کشمیر موسم اپ ڈیٹ

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 20 سینٹی میٹر برف باری ہوئی ہے۔ Highest snowfall in Kupwara

کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 12:11 PM IST

سرینگر: تازہ برف باری کے بعد مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کشمیر کے بیشترع علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی عین مطابق جمعرات کی سہہ پہر سے وادی گیر برف باری ہوئی اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرحدی ضلع کپوارہ میں سب سے زیادہ 20 سینٹی میٹر (7.87 انچ) برف جمع ہوئی جبکہ اس مدت کے دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں16.5 سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 15.0 سینٹی میٹر، پہلگام میں 10.0 سینٹی میٹر اور سری نگر میں 3.0 سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے۔ snowfall in Jammu And Kashmir

تازہ برف باری کے بعد مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں 25 دسمبر کو رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Weather Update In Kashmir کشمیر میں برفباری کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا شبانہ برف باری کے باعث وادی کے بیشتر بالائی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔ بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اس کا دور اقتدار21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور ہے اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے جس کی حکومت کے دوران سردی کا زور قدرے تھم جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.