ETV Bharat / state

کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی درج، گلمرگ سرد ترین جگہ

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ سرد ترین جگہ
کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی درج
author img

By

Published : Nov 2, 2021, 1:40 PM IST

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی درج ہونے سے لوگوں نے سردی میں اضافہ محسوس کیا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 10 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے سے ہی موسم خشک مگر ابر آلود رہا تاہم کئی دن میں بعض اوقات آفتاب بھی نمودار ہوا جس سے ہلکی دھوپ چھائی رہی۔

یہ بھی پڑھیں : موسم سرما کی قبل ازوقت آمد سے گرم ملبوسات بیچنے والے پریشان

لوگوں کو ا ہلکی دھوپ سے پارکوں، صحنوں اور دکان کے تھڑوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

وادی میں ماہ گذشتہ کی 23 اور 24 تاریخ کو ہونے والی برف باری اور بارشوں سے سرما سے پہلے ہی سرما جیسی سردی محسوس کی جا رہی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں نے روایتی لباس ’پھیرن‘ اور کانگڑی کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.