ETV Bharat / state

شبانہ درجہ حرارت میں کمی، پہلگام سب سے سرد ترین - cold wave

Snowfall in Hilly Areas محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 16 اور 20 جنوری کو کمزور مغربی ہواﺅں کے داخل ہونے سے مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

Etv Bharatnight-temperature-dips-in-kashmir-srinagar-record-minus-4-point-three
شبانہ درجہ حرارت میں کمی، پہلگام سب سے سرد ترین
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 3:13 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے گرچہ دوران شب ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے، تاہم دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے سے لوگوں کو سردی سے راحت نصیب ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 23 جنوری تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 16 اور 20 جنوری کو کمزور مغربی ہواﺅں کے داخل ہونے سے مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
ادھر وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال سے مختلف شعبہ ہائے حیات متاثر ہو رہے ہیں اور لوگوں خاص طور پر کسانوں میں گونا گوں خدشات پائے جا رہے ہیں۔وادی کی عبادت گاہوں میں رحمت باراں کے لئے نماز استسقا ادا کی جا رہی ہیں اور دعائیں جا رہی ہیں۔

دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی میں خشک اور قدرے گرم موسم کے بیچ جہاں چلہ کلاں میں لوگوں کو پارکوں وغیر میں ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، وہیں نوجوان دن بھر کرکٹ میدانوں میں کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان 21 دسمبر سے مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.