ETV Bharat / state

کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے - فیاض احمد کلو

این آئی اے نے آج صبح گریٹر کشمیر کے دفتر کے علاوہ کئی این جی اوز کے دفاتر اور سینیئر صحافیوں کے گھروں پر چھاپہ ماری کی ہے۔

NIA
NIA
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 8:56 AM IST

Updated : Oct 28, 2020, 3:53 PM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے اہلکار پولیس اور نیم فوجی دستوں کی معیت میں بدھ کی صبح جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں متعدد مقامات پر نمودار ہوئے اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ این آئی اے نے 2017 سے کشمیر میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جن میں کئی سرکردہ تاجر اور علیحدگی پسند رہنما اور کارکن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتاپ پارک میں گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کا دفتر، سونہ وار میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کے مکان، نہرو پارک کے قریب محمد امین ڈنگولا نامی شخص کا ہاؤس بوٹ اور پائین شہر کے نوا کدل علاقے میں ایک فلاحی ادارے اتھ روٹ (دستگیری کا کشمیری لفظ) کے دفتر پر این آئی اے کی ٹیم پہنچی اور ان جگہوں پر تلاشی لی۔

ویڈیو

گریٹر کشمیر، کشمیر اور جموں سے بیک وقت شائع ہونیوالا کثیر الاشاعت انگریزی روزنامہ ہے اور یہی ادارہ ایک اردو اخبار کشمیر عظمیٰ بھی شائع کرتا ہے۔

اس کا دفتر ریزیڈنسی روڑ پر واقع ہے۔ دوسال قبل دونوں اخبارات کے مدیر فیاض احمد کلو اور پرنٹر پبلشر رشید مخدومی کو این آئی اے نے دلی طلب کیا تھا جہاں انکی پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

این آئی اے اہلکاروں نے انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن خرم پرویز کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا۔ پرویز، جو کولیشن آف سول سوسائٹیز (سی سی ایس) کے ترجمان اعلیٰ ہیں، کی رہائش گاہ رام منشی باغ تھانے کے متصل گپکار روڑ پر واقع ہے۔ انہیں حکام نے 2016 کے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بھی گرفتار کیا تھا لیکن عالمی سطح پر انسانی حقوق تنظیموں کے زبردست احتجاج کے بعد انہیں رہا کیا گیا تھا۔

وہیں نجی فلاحی ادارے اتھ روٹ کے دفتر واقع نواکدل سرینگر میں بھی این آئی اے نے چھاپہ ڈالا۔ اتھ روٹ، پائین شہر میں مقامی دکانداروں کی طرف سے شروع کیا گیا ایک فلاحی ادارہ ہے جو غریبوں اور محتاجوں کی مدد کیلئے جانا جاتا ہے۔ اس ادارے کے تحت مریضوں کو امداد دی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتھ روٹ کے دفتر میں موجود ادارے کے کاغذات اور دیگر فائلز کو باریک بینی کے ساتھ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں تلاشی کاروائی پر این ائی اے کا بیان

اس کے علاوہ سینیئر صحافی پرویز بخاری اور ظہیرالدین کے گھروں پر بھی چھاپے ڈالے گئے ہیں۔ پرویز بخاری، فرانسیسی خبر رساں ادارے اجانسی فرانسی پریسی یا اے ایف پی کے نامہ نگار ہیں اور ماضی میں دوردرشن، اسٹار ٹی وی اور ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ وابستہ رہ چکے ہیں۔ پرویز بخاری، پانتہ چوک علاقے میں ایک کرایے کے فلیٹ میں رہتے ہیں۔

ظہیر الدین، گریٹر کشمیر اور اطلاعات اخبارات کے ساتھ وابستہ رہے ہیں اور انسانی حقوق کے کارکن کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ انکی مگرمل باغ میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ڈالا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حیدرپورہ واقع غلام قادر ملک ولد محمد شعبان ملک کی عمارت پر بھی چھاپہ ماری کی گئی، یہ عمارت ایسوسی ایشن آف پیرنٹس فار ڈس ایپیئرڈ پرسنس (اے پی ڈی پی) نے کرائے پر لے رکھی ہے اور اس میں مذکورہ این جی او کا دفتر ہے۔ این جی او کے کاغذات کو این آئی اے کی ٹیم نے پوری طرح کھنگھالا۔

یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی جب مرکزی محکمہ داخلہ نے جموں و کشمیر اور لداخ میں اراضی سے متعلق قوانین میں تبدیلی لائی۔

سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے این اائی اے کی کارروائی کی مزمت کی ہے۔ دونوں ہند نواز رہنماؤں نے ان کارروائیوں کو بھارتی جنتا پارٹی کی انتقام گیری اور جموں و کشمیر کے عوام کو ٹارگٹ بنانے کی مہم سے تعبیر کیا ہے۔

Last Updated : Oct 28, 2020, 3:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.