ETV Bharat / state

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے - NIA raids at many places in Kashmir

این آئی اے نے ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں جموں و کشمیر میں 8 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ بالخصوص وادی کشمیر میں سات مقامات پر کارروائی کی گئی۔NIA Raid in Kashmir

NIA raids at many places in Kashmir
NIA raids at many places in Kashmir
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 10:54 AM IST

Updated : Dec 5, 2023, 12:32 PM IST

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ایک ملیٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلہ میں مارے جا رہے ہیں۔ این آئی اے نے ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں جموں و کشمیر میں 8 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

  • #WATCH | The National Investigation Agency (NIA) is conducting raids at seven locations in Kashmir and one in Jammu in a terror funding case.

    Visuals of the raids at two places in Baramulla. pic.twitter.com/PXC6qkRni9

    — ANI (@ANI) December 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: متعدد ریاستوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ منگل کی صبح وادیٔ کشمیر کے بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ایک ملیٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلہ میں مارے جا رہے ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپہ مار کارروائیاں جاری تھیں۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اتوار 26 نومبر کو مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے گئے تھے، اس دوران پاکستان کی حمایت یافتہ غزوہ ہند ماڈیول کیس میں مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات کو ضبط کیا گیا تھا۔ این آئی اے کے چھاپوں کے دوران مشتبہ افراد کے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ روابط کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی تھی۔ این آئی اے کے ترجمان کے مطابق چھاپوں کے بعد جاری کردہ ان کے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشتبہ افراد پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ رابطہ میں تھے اور غزوۂ ہند کے بنیاد پرست، بھارت مخالف نظریہ کو پھیلانے میں ملوث تھے۔ این آئی اے کی جانب سے یہ چھاپے مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع، گجرات کے ضلع گر سومناتھ، اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ اور کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر مارے گئے۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ " کریک ڈاؤن کے دوران موبائل فون اور سم کارڈ کے علاوہ کئی دستاویزات بھی ضبط کیے گئے۔
یو این آئی

Last Updated : Dec 5, 2023, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.