ETV Bharat / state

دو مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل - خصوصی عدالت

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے کنٹرول لائن پر سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے معاملے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لشکر طیبہ کے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔

دو مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 11:50 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:18 PM IST

این آئی اے نے منگل کو بتایا کہ 15 فروری کو جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں خلیل احمد کیانی اور محمد ناظم کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

کیانی اور ناظم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں خورشيدآباد تحصیل کے رہنے والے ہیں۔ دونوں کو جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب 700 میٹر اندر نیل کنٹھ نالے کے پاس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی فوج نے گزشتہ برس 21 اگست کو ان کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر، طاقتور دھماکہ خیز مواد، پاکستان میں تیار ادویات اور کھانے پینے کی اشیا برآمد کی تھی۔

این آئی اے نے معاملے کی جانچ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پی او کے کیانی اور ناظم لشکر طیبہ اور پاکستانی فوج کے ساتھ رابطے میں تھے۔

جانچ ایجنسی نے کہا کہ 'دونوں ہندوستان میں عسکری سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے پاکستانی عسکریت پسندوں کے استعمال کے لیے بھارتی علاقے کے جنگل کے علاقے میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد لانے کے کام میں ملوث تھے'۔

این آئی اے نے کہا کہ 'معاملے کی جانچ جاری ہے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.