ETV Bharat / state

دیویندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج - غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیم شدہ ایکٹ

پیر کے روز این آئی اے کی ٹیم سرینگر جائے گی اور دیویندر سنگھ کو دہلی لاکر ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کرے گی۔

دیویندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج
دیویندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jan 18, 2020, 12:11 PM IST

Updated : Jan 18, 2020, 1:10 PM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر پولیس کے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو اسلحہ ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیم شدہ ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

دیویندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

دیویندر سنگھ کو رواں ماہ 11 تاریخ کو جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 عسکریت پسندوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ یو اے پی اے کی دفعہ 18 ، 19 ، 20 اور 38، 39 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق پیر کے روز این آئی اے کی ٹیم سرینگر جائے گی اور دیویندر سنگھ کو دہلی لاکر ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کرے گی۔

این آئی اے کی ٹیم دیویندر سنگھ سے برآمد شدہ اے کے 47، ہینڈ گرینیئڈ، پستول اور موبائل فون کو اپنے قبضے میں لے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دیویندر سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب پارلیمنٹ حملے میں ملوث افضل گرو نے ایک خط کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ پولیس افسر نے انہیں پارلیمنٹ حملے کے لیے دہلی پہچانے اور وہاں رہنے کے انتظام کرنے کی بات کی تھی۔
افضل گورو اس وقت جیل میں مقید تھے جب انہوں نے اپنے وکیل سشیل کمار کو خط کے ذریعے الزام عائد کیا تھا کہ دیویندر سنگھ نے انہیں ایک عسکریت پسند کو دہلی منتقل کرنے اور اس کے لیے رہائش کا انتظام کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں دیویندر سنگھ جموں و کشمیر کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے ہمہامہ کیمپ میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
تاہم پولیس نے ان الزامات کو مسترد کوتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ حملہ معاملے میں دیویندر سنگھ کے کردار کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ پولیس نے کہا تھا 'ہمارے پاس ایسا کوئی ریکارڈ نہیں ہے اور میرے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن ہم اس سے اس بارے میں پوچھیں گے'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 18, 2020, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.