جموں میں این آئی اے کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کے پولیس ریمانڈ میں نو دن کی توسیع کردی ہے۔
این آئی اے کے خصوصی جج سنت گپتا نے این آئی اے کی جانب سے دی گئی درخواست کی سماعت کے بعد پولیس ریمانڈ میں نو دن کی توسیع کردی۔ پرہ کو این آئی اے نے ایک مبینہ سازش کے معاملے میں گرفتار کیا تھا جو جے اینڈ کے پولیس سے معطل ڈی وائی ایس پی دیویندر سنگھ کے ساتھ وابستہ ہے۔ سنگھ کو رواں سال کے اوائل میں عسکریت پسندوں کو اپنی گاڑی میں لے جاتے ہوئے پایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
'دفعہ 370 کی منسوخی کے باوجود 12 کشمیری ہر ماہ اسلحہ اٹھاتے ہیں'
پی ڈی پی نے وحید پرہ پر لگائے گئے الزامات اور ان کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے 25 نومبر کو پی ڈی پی کے رہنما اور یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل این آئی اے نے دو روز تک معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ معاملے میں وحید پرہ سے پوچھ گچھ کی تھی۔