نیشنل رولر ہیلتھ مشن (این ایچ ایم ) کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل اُن کی واجب الادا رقم واگزار کی جائے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ NHM employees seek release of pending salaries before Eidانہوں نے کہا حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں، وبائی و ناگہانی صورتحال کے دوران نیشنل رولر ہیلتھ مشن کے ملازمین ایمانداری اور تندہی سے کام انجام دے رہے ہیں۔
قومی صحت مشن ملازمین ایسوسی ایشن کے سینئر لیڈران کے مطابق قومی صحت مشن کے تحت تعینات ملازمین اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اسکے باوجود انہیں اجرتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ NHM employees seek release of pending salaries before Eidانہوں نے کہا: ’’نامساعد حالات ہوں یا کووڈ کی صورتحال، این ایچ ایم ملازمین نے دن رات لوگوں کی خدمات کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی اجرتیں واگزار نہیں کی جارہی ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت ملازمین دور اُفتادہ علاقوں میں تعینات ہیں۔ انہوں نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کی خاطر انکی تنخواہ اور واجب الادا رقم واگزار کی جائے۔