ETV Bharat / state

پری پرائمری اور پرائمری کے آن لائن کلاسز کا وقت مقرر

نرسری سے لے کر یو کے جی تک کے بچوں کو پڑھانے کی خاطر آدھے گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرائمری کلاسوں کے بچوں کو پڑھانے کے لئے روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ کی حد مقرر کی گئی ہے۔

پری پرائمری اور پرائمری کے آن لائن کلاسز کا وقت مقرر
پری پرائمری اور پرائمری کے آن لائن کلاسز کا وقت مقرر
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 10:40 PM IST

Updated : Jun 2, 2021, 12:57 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ایک اہم فیصلے کے تحت پری پرائمری اور پرائمری کے آن لائن کلاسز کے لئے نئے رہمنا خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیم نے پری پرائمری اور پرائمری بچوں کو آن لائن موڈ کے ذریعے روزانہ 30 اور 90 منٹ تک پڑھانے کا وقت مقرر کیا ہے۔

نرسری سے لے کر یو کے جی تک کے بچوں کو پڑھانے کی خاطر آدھے گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرائمری کلاسوں کے بچوں کو پڑھانے کے لئے روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ کی حد مقرر کی گئی ہے۔ آٹھویں جماعت کے طلباء کے لئے 30 سے 45 منٹ کا دو سیشن طے کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سماجی رابطہ گاہوں پر ایک 6 سالہ بچی کا ریڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں مزکورہ بچی وزیر اعظم نریندر مودی سے مخاطب ہوکر آن لائن کلاسز سے متعلق شکایت کرتی ہے کہ انہں آن لائن کلاسز کے ذریعے زیادہ بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2021, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.