ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا مثبت معاملوں میں کمی

جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ تاہم آج کئی ہفتوں کے بعد مثبت معاملوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یوٹی میں 3027 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

new covid cases
کورونا کیسیز
author img

By

Published : May 14, 2021, 10:45 PM IST

اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے یوٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 60 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 3814 صحت یاب ہوئے ہیں۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ 236790 ہو گئی ہے۔

اب تک یو ٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 3027 اموات ہوئی ہیں جبکہ 181762 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 1516 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ سرینگر سے راحت کی خبر ہے جہاں کئی ہفتوں کے بعد مثبت معاملوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

سرینگر میں آج 379 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 1248 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیں بارہمولہ میں 124 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ بڈگام 308، پلوامہ 167، کپواڑہ140، اننت ناگ 97، بانڈی پورہ100، گاندربل 98، کولگام 72 شوپیاں میں 31 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19: امداد کے دائرے کو وسیع کیا جائے

ادھر جموں خطے میں آج 1511 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ضلع جموں میں 534، ادھمپور 221 راجوری 138، ڈوڈہ40، کٹھوعہ 197 سانبہ 154، کشتواڑ 48، پونچھ 61 رامبن 52 اور ریاسی سے 66 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب 52001 فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.