ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا وائرس کا قہر جاری، ایک دن میں 65 افراد کی موت - جموں کشمیر میں کورونا کا قہر لگاتار جاری ہے

جموں کشمیر میں کورونا کا قہر لگاتار جاری ہے، اس مہلک وبا کے سبب یوٹی میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 2 ہزار 644 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا قہر جاری، آج 65 افراد کی موت

author img

By

Published : May 11, 2021, 10:32 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں کشمیر میں 65 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں مثبت معاملوں میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج 4 ہزار 352 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 3 ہزار 537 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 898 ہو گئی ہے، اب تک یو ٹی میں اس جان لیوا وبا سے 2 ہزار 847 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 350 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 2 ہزار 644 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

سرینگر میں آج 846 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، وہیں بارہمولہ 361، بڈگام322، پلوامہ 282، کپواڑہ171، اننت ناگ 198، بانڈی پورہ 85، گاندربل 52، کولگام 269 شوپیاں میں 58 یہ وائرس پایا گیا ہے۔

ادھر جموں خطے میں آج 1708 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ضلع جموں میں 602، ادھمپور 156 راجوری 208، ڈوڈہ81، کٹھوعہ 251 سانبہ 101، کشتواڑ 52، پونچھ 87 رامبن 67 اور ریاسی سے 103 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب فعال معاملے پچاس ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں، اب یہاں 50701 فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.