سرینگر: جموں کشمیر کنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی J&K Contractors Coordination Committee نے اپنے مطالبات کے حق میں 19 اپریل کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ Contractors Association on Card Renewal کارڈنیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ٹھیکہ داروں کے کارڈز کی تجدید کاری کے لئے جو قوانین وضع کیے گئے ہیں وہ ناقابل قبول ہیں۔ ایک بیان میں جموں و کشمیر کنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں ٹھیکہ داروں کے کارڈز کو رینیو کرنے کے حوالے سے ایک بحران پیدا ہوا ہے کیونکہ سرکار نے ان کارڈز کو رینیو کرنے کی جو شرائط رکھی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں۔‘‘
کارڈنیشن کمیٹی کے چیرمین غلام جیلانی پُرزا نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’’سرکار کے اس حکمنامے کے خلاف 19 اپریل کو جموں کشمیر کے تمام ڈویژنز میں احتجاج ہوگا۔‘‘ Contractors Association on Card Renewal انہوں نے جموں و کشمیر کے تمام ٹھیکہ دار ایسوسی ایشنز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنز میں 19 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے 11:30 پر اپنے اپنے ڈویژنز میں احتجاج کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم گزشتہ چالیس برسوں سے اپنے کارڈ رینیو کرتے آئے ہیں اور کبھی اس طرح کی شرائط نہیں رکھی گئیں۔‘‘ Contractors Association on Card Renewal انہوں نے بتایا کہ کارڈز کو رینیو کرنے کے لئے پولیس اسٹیشنز سے رپورٹ لانے کی جو شرط رکھی گئی ہے وہ کسی بھی طرح منظور نہیں ہے۔
19 اپریل کو ہڑتال کی کال کے حوالے سے انہوں نے مزید کہاکہ New Cards Renew Terms Unacceptable: J&K Contractors Coordination Committee’’اس کے علاوہ ہمارا احتجاج سابقہ بقایا بلوں کی واگزاری اور را میٹریل کے حق میں ہوگا۔‘‘ غلام جیلانی پُرزا نے مزید کہا کہ ’’اگر سرکار نے ان کالے قوانین کا خاتمہ نہیں کیا تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی اور اس دوران تمام سرکاری کاموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری سرکار پر عائد ہوگی۔‘‘
مزید پڑھیں: ڈوڈہ: ٹھیکہ داروں نے نئی اکائی تشکیل دی