ETV Bharat / state

New Academic Session سالانہ امتحانات کے بعد نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدیق حسین نے کہا کہ سالانہ امتحانات کے اختتام کے فوراً بعد کشمیر میں نیا تعلیمی سیشن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نئے تعلیمی سیشن کے لئے تیار ہیں اور محکمہ نے ٹائم لائن بھی دی ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدیق حسین
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 5:01 PM IST

Updated : Mar 9, 2023, 7:58 PM IST

سرینگر: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری سالانہ امتحانات کے اختتام کے ساتھ ہی نیا تعلیمی سیشن شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نئے تعلیمی سیشن کے لئے تیار ہیں اور اس کے لئے ہم نے ٹائم لائن بھی دی ہیں۔ موصوف ناظم تعلیم نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے اختتام کے فوراً بعد نیا تعلیمی سیشن شروع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ’ہم نئے تعلیمی سیشن کے لئے تیار ہیں اور ہم نے ٹائم لائن بھی دی ہوئی ہے‘۔

ٹرانسپورٹ فیس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں تصدق حسین نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کو سہولیات کے لئے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہے جن سے وہ اسکول بند رہنے کے دوران فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تعلیمی سیشن دسمبر میں ختم ہو جاتا تھا لیکن اب یہ ماہ مارچ میں اختتام ہوگا اور سالانہ بورڈ امتحانات کے اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی یہ سیشن بھی اختتام کو پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: Schools reopen in Kashmir اسکول کھلنے سے کشمیر میں رونقیں

بعض پرائیویٹ اسکولوں کی طرف داخلہ فیس وصول کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ’جہاں سے ہمیں اس سلسلے میں تحریری شکایت موصول ہوگی تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔ موصوف ناظم تعلیم نے کہا کہ ہم نے سرینگر میں کسی کوچنگ سینٹر کو رجسٹریشن نہیں دی ہے اور مجھے معلوم نہیں ہے کہ ان کے فیس چارج کرنے کا میکانزم کیا ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Mar 9, 2023, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.