گجرات: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو کشمیر مسئلے کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں نیم خود مختاری یعنی آرٹیکل 370 کو ہٹاکر اس مسئلے کو حل کیا۔amit shah On Kashmir Issue
وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات میں بی جے پی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی یو پیہ کے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر ان کی پارٹی پر طنز کرتی تھی لیکن مندر پر کام جاری ہے۔Amit shah On Ram Mandir Construction
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو خصوصی درجہ یعنی دفعہ 370 دینا بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی غلطی تھی جس کی وجہ سے کشمیر میں گڑبڑ مچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خود کا آئین دینے سے صحیح طور پر جموں وکشمیر ملک کے ساتھ الحاق نہیں ہوتا اور ہر کوئی آرٹیکل 370 کی منسوخی چاہتا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو ایک ہی جھٹکے میں ہٹا دیا اور کشمیر کا ملک کے ساتھ انضمام مکمل کر لیا۔BJP Slams Cong on kashmir Mess
مزید پڑھیں: PM Modi On Kashmir Issue کشمیر کا مسئلہ سردار پٹیل کی نقش قدم پر چل کر حل کیا، وزیر اعظم
بتادیں کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے جواہر لال نہرو کو کشمیر مسئلے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔PM Modi On Kashmir Issue
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کو رام مندر بنانے کا مذاق اڑاتی تھی کہ مندر کب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب مندر بن رہا ہے سنگ بنیاد کی تقریب مکمل ہوئی اور مندر طے شدہ جگہ پر ایک عظیم الشان مندر بنے جار ہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کانگریس پارٹی پر مزید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ گجرات میں کرفیو معمول کی بات تھی، لیکن ریاست میں مودی حکومت کی آمد کے ساتھ ہی اب یہان کرفیوں نے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہپ کانگریس کے دور حکومت میں گجرات میں 365 دنوں میں سے 200 دنوں تک کرفیو نافذ تھا اور کانگریس سوچتی تھی کہ لوگوں کو آپس میں لڑوانے سے انہیں فائدہ ہوگا لیکن وہ وہ دن اب گئے ہیں۔انہوں نے کہا گجرات میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد ہی 20 برسوں میں کرفیوں نہیں لگایا گیا۔Curfew in Gujarat
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Rejects Modi Remarks on Kashmir پاکستان نے جموں و کشمیر تنازعہ پر وزیراعظم مودی کے ریمارکس کو مسترد کیا