جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کیمپس میں شجرکاری مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے بہتر نتائج کے لئے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں طلباء برادری کو شامل کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
اس موقعے پر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ یونیورسٹی ماحول اور ماحولیات سے متعلق امور کو اجاگر کرنے میں تحقیق اور آگاہی پیدا کرنے کا مرکز بنیں۔ اگر نوجوان طلبا آج ماحولیاتی تنزولی کے مضمرات کو نہیں سمجھے گے تو مستقبل میں اس سے بھی زیادہ خراب ماحولیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبا ہمارے آئندہ رہنما ہوں گے اور انہیں ماحولیاتی مسائل اور معاشرے میں مستقبل بیداری کے ساتھ ان کو دور کرنے کی ضرورت سے آگاہ کرنا پڑے گا۔ پروفیسر طلعت احمد، جنہوں نے اس موقع پر ایک درخت بھی لگایا نے کہا کہ ہر ایک کو آب و ہوا کی تبدیلی کے قلیل مدتی اور طویل مدتی اثرات اور لوگوں کی زندگی کو ان گنت طریقوں سے تبدیل کرنے کے امکان کو سمجھنا ہوگا۔
تقریب میں اور لوگوں کے علاوہ پی ایچ سی کے سابق اعلیٰ افسران جن میں جی ایچ کانگو، تنویر جہاں، ڈاکٹر خورشید اور ساقب قادری وغیرہ نے شرکت کی۔ وہیں چیف پروکٹر پروفیسر شوکت شاہ سمیت کشمیر یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران، طلبہ و طالبات اور پی ای سی رضاکار بھی شجرکاری مہم میں شامل رہے۔
'آب وہوا کی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے کی ضرورت'
پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ ہر ایک کو آب و ہوا کی تبدیلی کے قلیل مدتی اور طویل مدتی اثرات اور لوگوں کی زندگی کو ان گنت طریقوں سے تبدیل ہونے کے امکان کو سمجھنا ہوگا۔