ETV Bharat / state

Cleanness Drive in Dal LAKE: جھیل ڈل کی صفائی مہم میں این سی سی کیڈیٹس کی شرکت

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 9:27 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننت گورنر منوج سنہا نے 9 اپریل کو اتھواس نام کے تحت جھیل ڈل میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔ اس صفائی مہم میں مختلف محکموں کے افسران ، مقامی لوگوں اور اسکول طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس مہم کا مقصد ڈل جھیل کی شان رفتہ کو بحال کرنا ہے۔ Athwas Dal Cleanness Drive

ncc-organised-cleanliness-drive-in-collaboration-with-lcma-in-the-dal-lake-in-srinagar
جھیل ڈل کی صفائی مہم میں این سی سی کیڈیٹس نے لیا حصہ

سرینگر: لیکس اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جھیل ڈل اور اس کے پاس میں"اتھواس" نام سے شروع کی گئی صفائی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ہفتے کے روز مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے تقریباً 2 سو این سی سی کیڈیٹس نے اس مہم میں شرکت کرتے ہوئے جھیل ڈل میں صفائی کی۔ اس موقع پر این این سی کمانڈر کے ایس کھالسی اور پروجیکٹ افسر واٹر شیڈ منیجمنٹ ڈویثرن کے علاوہ ایل سی ایم کے افسران بھی موجود تھے۔ Cleanness Drive in Dal Lake by NCC

اس موقع پر این سی سی کیڈیٹس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی طور ہر ایک کو اس مہم کا حصہ بننا چاہیے اور یہ مہم اسی صورت میں کامیاب بن سکتی ہے جب سبھی اپنی شرکت داری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈل جھیل اور پانی کے دیگر ذخائر ماحولیات کے اعتبار اپنی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں، ایسے میں یہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کی شان رفت کو بحال کرنے میں اپنا بھر تعاون پیش کریں ۔

مزید پڑھیں:

وہیں کمانڈر کے ایس کھالسی نے کہا کہ نظم و ضبط اور دیگر پروگراموں کے علاوہ این این سی سماجی خدمات کے تئیں بھی اپنی شراکت داری کو یقینی بناتے ہیں۔ وہیں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی کے تعلق سے بھی این این سی کیڈیٹس اپنی خدمات انجام دیتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھیل ڈل سیاحتی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ ایسے میں یہ ہم سب پر زمہ داری عائد ہوتی ہے، سرکار کو اپنا تعاون پیش کریں۔ واضح رہے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپریل کے مہینے میں جھیل ڈل میں "اتھواس" نام سے اس صفائی مہم کا آغاز کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.