جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی اور اسکے ترسیلی نظام کی مجوزہ نجکاری پر محکمہ بجلی کے ملازمین کی تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال PDD Employees Pen Down Strikeپر سیاسی جماعتوں NC PDP Reaction on PDD Privatizaionنے ایل جی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ’’ملازمین کے مسائل اور بجلی نظام کی نجکاری PDD Privatizaionایل جی اور مرکزی سرکار کی ایک اور ناکامی کا ثبوت ہے۔‘‘
یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تین روز سے بجلی محکمے کے تمام ملازمین اپنی سروس معاملات اور اس محکمے کو نجی کمپنیوں کے سپرد کرنے پر PDD Employees Strikeسراپا احتجاج تھے۔
قریباً بیس ہزار ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال PDD Employees Pen Down Strikeکی تھی جس سے جموں و کشمیر میں بجلی کی سپلائی متاثر J&K Reels Under Darknessہوئی تھی۔
اگرچہ یہ ہڑتال ملازمین کے چار نکاتی مطالبات کی منظوری کے بعد ختم ہو گئی تاہم اس معاملے کو بہتر طریقے سے نہ نمٹنے پر ایل جی انتظامیہ کی شدید تنقید Reaction on PDD Privatizaionکی گئی۔
انتظامیہ نے اگرچہ جموں صوبہ میں بجلی کا ترسیلی نظام فوج کے سپرد کیا تھا تاہم لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی پھر بھی غائب J&K Power Crisisہی رہی۔
کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ایل جی انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انتظامیہ کی ایک اور ناکامی ہے۔‘‘
پی ڈی پی جنرل سیکریٹری غلام نبی لون نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک طرف یہ انتظامیہ کی ناکامی کی کھلی دلیل ہے دوسری جانب یہ بات بھی عیاں ہو رہی ہے کہ ایل جی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: Power Employees Call off Strike: بجلی ملازمین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کی ’’سول معاملوں کو فوج کے سپرد کرنا جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہوگا۔‘‘
انہوں نے کہا ’’اگرچہ نیشنل کانفرنس بہتر تبدیلی کے خلاف نہیں ہے لیکن انتظامیہ کو ملازمین اور عوام کو ساتھ لے کر ہی ان کے متعلق فیصلے لینے چاہئے۔‘‘
انکا کہنا ہے کہ ریفارمز کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مسائل کا حل تلاش کرنا لازم و ملزوم ہے۔