سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے رمضان مبارک کے دوران عوام کو بنیادی ضروریات میسر رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سحری اور افطار کے وقت ہی بجلی کی عدم دستیابی اور سڑکوں و گولی کوچوں کی صورتحال انتظامی ناکامی اور نااہلی کی کہانی خود بہ خود بیان کرتی ہے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے عوامی وفود کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔
وفود نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو بنیادی ضروریات میسر نہیں، بجلی اور پانی کی نامعقول سپلائی جاری ہے جبکہ سڑکوں اور گلی کوچوں کی حالات بہت ہی خراب ہے۔ سحری، افطار اور تراویح کے وقت لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی سے زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
وفود نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ وفود نے بتایا کہ راشن گھاٹوں کو راشن کی پوری سپلائی نہیں ہورہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو راشن کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے
تنویر صادق نے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ ایام متبرکہ کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے جو ماضی میں خود بہ خود میسر رہا کرتی تھیں۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدامات اُٹھائیں۔
مزید پڑھیں: Inflation During Ramadan رمضان المبارک کی آمد کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتیں آسمان پر
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس مقصد مہینے کے دوران بجلی ، پینے کی پانی ، صحت و صفائی کے انتظامات خصوصی طور پر سحری و افطار کے اوقات پر لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔
(یو این آئی)